پشاور (مانند نیوز)غریب خاندانوں کو رمضان پیکج دینے کا اعلان۔ تنظیم سالانہ رمضان پیکج دیتی ہے۔ ہم اپنے مستحق اور ضرورت مند بہن بھائیوں کو اس بابرکت مہینہ میں یاد رکھیں گے۔ چیئر پرسن ہم آواز ویلفیئر کوآپریٹیو سوسائٹی رقیہ ندیم و بانی چیئرمین محمد آصف خان اعوآن کی زیر صدارت اجلاس۔ تنظیم اس سے پہلے بھی غریب و نادار بچوں اور بچیوں کو مفت کتابیں بیگ دے چکی ہے۔ کافی بے سہارا غریب لڑکیوں کی شادیاں اور منشیات کے عادی افراد کے علاج کروایا گیا ہے۔ تنظیم ایک فلاحی ادارہ ہے جو کہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہا ہے۔ محمد آصف خان اعوآن نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کا فضل و کرم ہے کہ اس دور میں بھی اللہ تعالی آپ سے نیکی کا کام لے رہا ہے۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری حیات اللہ، سینیئر نائب صدر ڈاکٹر فاطمہ ضمیر، جوائنٹ سیکرٹری نازیہ بی بی، شمع ناز آفس سیکٹری نصیر الدین ایڈوکیٹ، لیگل ایڈوائزر۔ بانی چیئرمین محمد آصف خان اعوآن، رقیہ ندیم چیئر پرسن ہم آواز ویلفیئر کوآپریٹیو سوسائٹی خیبر پختونخواہ نے شرکت کی۔ تمام عہدے داروں نے بااثر اور صاحب ثروت افراد سے اپیل کی ہے کہ اس بابرکت ماہ رمضان میں غریب، نادار اور بے سہارا لوگوں کی مدد کریں اور رمضان اور عید کی خوشیوں میں ان کو بھی شامل کریں اور اپنی آخرت کے لیے کوشش جاری رکھیں۔ محمد آصف خان اعوآن نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دیا جائے۔ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور غریب عوام اور ایسے اداروں کی مدد کی جائے جو غریب اور بے سہارا عوام کے لیے درد دل رکھتے ہیں۔