بلوچستان (مانند نیوز)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

وادیِ کوئٹہ میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنےکا امکان

کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارش سے کوئٹہ کی سڑکیں جل تھل ہوگئیں۔

شہریوں کو بجلی کی آنکھ مچولی اور سوئی گیس پریشر میں کمی سے مشکلات کا سامنا رہا۔

ہفتے کے روز صوبے میں سب سے زیادہ سردی قلات میں ریکارڈ کی گئی، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج رات میں کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، پشین، گوادر اور گردونواح میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے