اسلام آباد (مانند نیوز)ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ 4 فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران اجے بنگا اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر توانائی اور اقتصادی امور کے حکام شامل ہیں۔

ملاقاتوں میں معاشی اصلاحات اور بھارت کے ساتھ جاری آبی تنازع پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجے بنگا کو پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات سے آگاہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ عالمی بینک کے ساتھ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عملدرآمد میں پیشرفت بھی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی بینک اس فریم ورک کے تحت 2035 تک پاکستان کو 20 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے