ایبٹ آباد (مانند نیوز)محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا میں ریجنل اور ضلعی سطح پر محکمانہ امور ونفاذِ قانون سے متعلق کارکردگی، ریکارڈ کی دیکھ بھال اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری سید مظہر علی شاہ نے ضلع ایبٹ آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اور ایکسائز پولیس اسٹیشن کا معائنہ کیا۔دورے کے موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری نے ارشاد اللہ آفریدی، ڈائریکٹر ہزارہ ریجن سے ملاقات کی جنہوں نے محکمہ کی مجموعی کارکردگی، جاری اقدامات اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع ایبٹ آباد عماد جدون نے ضلعی دفتر کی محصولات ریکوری اور مقررہ اہداف کے حوالے سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل سیکریٹری سید مظہر علی شاہ نے دفاتر اور ایکسائز پولیس اسٹیشن کے مختلف سیکشنز اور ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی، شفافیت، ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں تاخیر نہ کی جائے اور تمام امور قانون و قواعد کے مطابق انجام دیے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے