شانگلہ(مانند نیوز) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرشانگلہ انجینئرملک شیردل خان نے ریسکیو 1122 شانگلہ کی ماہ جنوری کی کارگردگی رپورٹ جاری کردی، ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ جنوری کے دوران مجموعی طور پر 273 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں بروقت اور مؤثر خدمات انجام دیں جس کے باعث متعدد قیمتی جانیں بچائی گئیں۔ ان ایمرجنسیز میں 06 روڈ ٹریفک حادثات، 131 میڈیکل ایمرجنسیز، 05 آتشزدگی کے واقعات اور 01 ڈوبنے کا حادثہ شامل تھا جبکہ مختلف حادثات میں 12 گاڑیوں کو بحفاظت ریکور کیا گیا۔ریسکیو 1122 شانگلہ نے نہ صرف جائے وقوعہ پر فوری امداد فراہم کی بلکہ ہسپتال ریفرل سروس کے تحت ضلع شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے 118 مریضوں کو بروقت ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیاجس سے مریضوں کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا گیا۔کنٹرول روم کے مطابق ماہ جنوری میں کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 15470 کالز موصول ہوئیں، جن میں 13579 غیر ضروری کالز، 1736 ڈراپ کالز جبکہ 273 اصل ایمرجنسی کالز شامل تھیں، جن پر ریسکیو ٹیموں نے فوری رسپانس دیا۔انھوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 محمد طیب عبداللہ کی ہدایات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ انجینئر شیر دل خان کی قیادت میں شب و روز عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ حالیہ طوفانی برف باری کے پہلے اور دوسرے سپیل کے دوران ریسکیو 1122 شانگلہ کی شاندار کارکردگی پر مختلف حلقوں کی جانب سے ادارے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ عوامی و سماجی شخصیات کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کے نوجوانوں نے انتہائی جانفشانی، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔خصوصی طور پر الپوری سے شانگلہ ٹاپ اور بورڈ کے مقام پر امدادی کیمپوں کے قیام سے مسافروں اور راہگیروں کو شدید برف باری کے دوران بڑی سہولت میسر آئی، جس پر ریسکیو اہلکار اور ادارہ بھرپور داد کے مستحق قرار دیے گئے۔ریسکیو 1122 شانگلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو خدمات سے فائدہ اٹھائیں، جبکہ غیر ضروری کالز سے گریز کریں تاکہ حقیقی ضرورت مندوں تک بروقت مدد پہنچائی جا سکے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے