لاہور (مانند نیوز)لاہور میں مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ پر تشدد کے واقعے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے غلام مرتضیٰ کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ غلام مرتضیٰ کا میڈیکل پولیس کی نگرانی میں شور کوٹ کے مقامی اسپتال میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے
لاہور: سیوریج لائن میں گرنیوالی خاتون و بچی کی پوسٹمارٹم رپورٹ، وجۂ موت سامنے آ گئی
لاہور بھاٹی گیٹ واقعہ: خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ کا مؤقف سامنے آگیا
میڈیکل رپورٹ کے بعد تشدد کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ غلام مرتضیٰ نے ایس پی سٹی اور ایس ایچ او پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔

غلام مرتضیٰ نے بیان دیا تھا کہ پولیس افسران بیوی کے قتل کا اعتراف کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے