اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا سےجوہری مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دینے کی تصدیق کر دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ہدایت دی ہے۔
ایران امریکا مذاکرات، ترکیہ میں عباس عراقچی اور اسٹیو وٹکوف کی ملاقات طے
انہوں نے کہا ہے کہ علاقائی دوست حکومتوں کی درخواستوں کے تناظر میں ٹرمپ کی مذاکراتی تجویز پر مثبت جواب کا کہا ہے۔
ایران نے زور دیا ہے کہ دھمکیوں، غیر معقول مطالبات سے پاک ماحول میں منصفانہ اور برابری کی بنیاد پر مذاکرات کیے جائیں۔