اسلام آباد (مانند نیوز)چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کولیشن (آئی ایم سی ٹی سی) کے سیکریٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید نے ملاقات نے ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے عزم کا اعادہ اور انٹیلی جنس تبادلے و رکن ممالک کی استعداد بڑھانے کے اقدامات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلامی دنیا میں استحکام کے فروغ میں آئی ایم سی ٹی سی کے کردار کو سراہا اور انسدادِ دہشتگردی اقدامات میں آئی ایم سی ٹی سی کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل محمد بن سعید نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو تسلیم کیا، انھوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور سیکیورٹی کیلیے ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا گیا۔

وفد نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں انتہا پسندی سے متعلق ایک ہفتے کی تربیت کا انعقاد کرے گا۔ آئی ایم سی ٹی سی کا وفد 2 سے 6 فروری 2026 تک پاکستان کے دورے پر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے