اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

مراد سعید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کے نام خط میں بھیجا ہے، انہوں نے پارٹی کو سینیٹ اور اسمبلیوں سے فوری استعفیٰ دینے کا مشورہ بھی دیا۔

استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس پارلیمنٹ کی بنیاد جعلی اور ناجائز ہے، یہ پارلیمنٹ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے میں حصہ دار ہے۔

اپنے پیغام میں مراد سعید نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلی سے یک مشت استعفے دینے چاہئیں۔

مراد سعید کے سینیٹ سے استعفے کی تحریک انصاف نے تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ 2025 میں سینیٹر منتخب ہونے کے بعد مراد سعید نے تاحال حلف نہیں اٹھایا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے