اسلام آباد (مانند نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو ظالموں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومتی رپورٹ کے مطابق غربت میں 31 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غربت میں سب سے زیادہ اضافہ صوبہ پنجاب میں ہوا ہے، کسان کو تباہ کردیا اور صوبہ قرضوں میں دھنس گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مقامی حکومتوں سے لیڈر شپ آگے آتی ہے، پنجاب میں جو بلدیاتی ایکٹ آیا، وہ مقامی حکومت دشمن ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کےعوام دشمن فیصلوں کے خلاف جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے، ملک کو ظالموں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے