اسلام آباد (مانند نیوز)سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکانِ پارلیمنٹ نے احتجاج کیا ہے۔

پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ نے بانئ پی ٹی آئی کے مقدمات مقرر کرنے اور اہلِخانہ سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے شرکاء نے بانئ پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنے کا بھی مطالبہ کیا۔

احتجاج میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر، شفیع جان، محمد حسین، شاہد خٹک سمیت دیگر ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ کے باہر اس لیے جمع ہیں کہ ہمارے کیسز لگائے جائیں: سلمان اکرم
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملنے گیا تھا لیکن ملاقات نہیں ہوئی، رجسٹرار کا نمبر بھی بند ہے، پارلیمنٹیرینز باہر دھرنا دیے انصاف کے منتظر ہیں۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر اس لیے جمع ہیں کہ ہمارے کیسز لگائے جائیں اور انصاف ملے۔

بانی کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ کے باہر شام تک بیٹھے رہیں گے: شفیع جان
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت شفیع جان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز جلد سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں۔

شفیع جان کا کہنا ہے کہ بانی کی رہائی کے لیے سپریم کورٹ کے باہر شام تک بیٹھے رہیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے