اسلام آباد(مانند نیوز)نایاب قدرتی مناظر دیکھنے کے شوقین افراد جلد ہی آسمان پر 6 سیاروں کی خوبصورت پریڈ دیکھ سکیں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ دلکش منظر 28 فروری کی شام دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اگر مطلع صاف رہتا ہے تو یہ خوبصورت پریڈ غروب آفتاب کے فوراً بعد دیکھی جا سکے گی لیکن 6 میں سے 4 سیاروں عطارد، زہرہ، مشتری اور زحل کو انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا جبکہ یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین کی ضرورت پڑے گی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ خوبصورت نظارہ غروب آفتاب کے تقریباً 30 منٹ بعد نظر آئے گا۔

ناسا کے مطابق 3 سے 5 سیاروں کی صف بندی تو چند ماہ یا چند سالوں کے بعد اکثر ہوتی ہے لیکن 6 یا 7 سیاروں کی’پریڈ‘ غیر معمولی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے