پشاور(مانند نیوز)نوجوانوں کو جدید تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنے کے عزم کے تحت غیر سرکاری تنظیم مالک فاؤنڈیشن اور آئیڈیل انسٹیٹیوٹ آف آئی ٹی اینڈ لینگویج کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر باضابطہ دستخط کر دیے گئے۔اس معاہدے کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ آئی ٹی، کمپیوٹر اسکلز اور لینگویج کورسز میں معیاری اور عملی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ پیشہ ورانہ میدان میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں اور ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔ معاہدے کے تحت مستحق اور باصلاحیت نوجوانوں کو خصوصی سہولیات اور رعایتی پروگرامز بھی فراہم کیے جائیں گے۔مفاہمتی یادداشت پرسید تہمید رضا ڈ پٹی جنرل سیکرٹری مالک فاؤنڈیشن اور محمد اکمل (ڈائریکٹر، آئیڈیل انسٹیٹیوٹ آف آئی ٹی اینڈ لینگویج) نے دستخط کیے۔ اس موقع پر مالک فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری محمد فواد انور اور ایمبیسڈر سعد عمر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ شراکت نوجوان نسل کی تعلیمی و پیشہ ورانہ ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں آئی ٹی اور زبانوں کی مہارت عالمی سطح پر کامیابی کی کنجی ہے، اور ایسے اقدامات نوجوانوں کو خود کفیل بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔یہ اشتراک تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی کی سمت ایک مثبت پیش رفت ہے، جس سے معاشرے میں بااختیار اور باصلاحیت نوجوانوں کی تیاری ممکن ہو سکے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے