اسلام آباد (مانند نیوز)رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہو گا جو ملک کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن 1 بج کر 44 منٹ پر ہو گا۔

دن 2 بج کر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہو گا، شام 4 بج کر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہو گا جو شام 4 بج کر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہو گا۔

رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا

شام 5 بج کر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا جبکہ رات 7 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

یہ چاند گرہن ایشیاء، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر مقامات پر بھی دیکھا جا سکے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے