پشاور (مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بدترین صورتحال میں خیبر پختونخوا حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال تشویشناک ہے، صوبہ خطرناک عدم استحکام کے دور سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے واقعات نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ بدترین صورتحال میں صوبائی حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی، اے این پی دیرپا امن کے ہر مثبت اور مؤثر اقدام کی حمایت کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے