اسلام آباد (مانند نیوز)روسی وزیرِخارجہ سرگئی لاوروف نے پاکستان اور افغانستان سے حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیرِخارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بیان میں پاکستان اور افغانستان سے اختلافات حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سرگئی لاوروف نے یہ بھی کہا ہے کہ درخواست کی گئی تو پاکستان اور افغانستان کے لیے ثالثی پر غور کیا جاسکتا ہے۔

ایران کی افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش

دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مناسب ہے کہ افغانستان اور پاکستان اختلافات کو بات چیت سے حل کریں اور ایران گفتگو میں سہولت کاری اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے