اسلام آباد (مانند نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے افغان جارحیت کے خلاف فوری اور مؤثر جوابی کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں ایاز صادق نے علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا ہے اور خطے کے امن کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان بھارت کی ایماء پر پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیاں کر رہا ہے، رات کی تاریکی میں پاکستانی چوکیوں پر حملے انتہائی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے۔

یہ بھی پڑھیے
پاک فضائیہ کے حملے: کابل، قندھار اور پکتیا میں ملٹری تنصیبات تباہ
آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ، آرمی کے حملے، 133 افغان طالبان ہلاک، 200 سے زائد زخمی
ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاک افواج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، افغانستان دہشت گردوں کی آماج گاہ بنا ہوا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور مسائل کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے تحمل اور برداشت کو کوئی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے