اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ہونے والے اہم میچ سے قبل پیشگوئی کرتے ہوئے بتا دیا کہ پاکستان سیمی فائنل میں کس طرح پہنچ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ محمد عامر ان دنوں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران اپنی درست پیشگوئیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر عامر بابا کہلائے جا رہے ہیں۔

اب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اسی صورت میں پہنچ سکتی ہے جب وہ پہلے بولنگ کرے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ کے پسِ پردہ سابق فاسٹ بولر سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پاکستان آج کا میچ جیت سکتا ہے اور کیا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے؟

محمد عامر نے کہا کہ بالکل پاکستان آج کا میچ جیت بھی سکتا ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی بھی کر سکتا ہے، بشرطیکہ پاکستان پہلے بولنگ کرے، اگر پاکستان پہلے بولنگ کرتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے