ایبٹ آباد(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر تحصیلدار حویلیاں اصغر خان نے عملہ کے ہمراہ حویلیاں بازار کا ہنگامی اور تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران درجنوں دکانوں کا معائنہ کیا گیا اور اشیائے خوردونوش کے معیار، مقدار اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔معائنہ کے دوران متعدد دکاندار سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے، جن کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ اس موقع پر تحصیلدار حویلیاں نے خبردار کیا کہ آئندہ بھی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں گرفتاری بھی شامل ہو سکتی ہے۔میڈیا نمائندگان اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے تحصیلدار اصغر خان نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، اسے ناجائز منافع خوری کے ذریعے عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنانے والے نہ صرف قانون بلکہ اللہ تعالیٰ کے بھی مجرم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی سربراہی میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھے گی اور کسی صورت روزہ دار عوام کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گاضلعی انتظامیہ نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے