پشاور ( مانند نیوز) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی نہایت افسوسناک اور انتہائی تشویشناک ہے۔ ہمسایہ برادر اسلامی ممالک کے درمیان اس نوعیت کی صورتحال نہ صرف دونوں ریاستوں کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اس سے عوامی سطح پربداعتمادی اور فاصلے بھی بڑھتے ہیں، جس کا فائدہ صرف مخالف قوتیں اٹھاتی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے دونوں ممالک کے عوام جنگ اور بدامنی کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں، اس لیے مزید تصادم کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور وقار کا تحفظ ہم سب کی اولین ترجیح ہے، تاہم مسائل کا پائیدار حل جنگ نہیں بلکہ مذاکرات، افہام و تفہیم، مؤثر سفارتی روابط اور اسلامی اخوت کے فروغ میں مضمر ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت، اہلِ دانش اور علماء کرام سے اپیل کی کہ فوری جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے اور تمام اختلافات کو باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے