شانگلہ(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہستان لوئر مظفر علی خان نے اپنے دفتر کے سبزہ زار میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اورنگزیب خلیل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے بعد دفتر کے سبزہ زار میں ایک مختصر مگر پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں دفتر کے عملے، اساتذہ کرام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مظفر علی خان نے کہا کہ درخت اور پودے قدرت کا انمول تحفہ ہیں، جو نہ صرف ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ انسانی صحت، موسمی توازن اور فطری حسن کی بقا کے لیے بھی ناگزیر حیثیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ اور درجہ حرارت میں اضافے جیسے سنگین مسائل کا مؤثر حل زیادہ سے زیادہ شجرکاری میں مضمر ہیں۔انھوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات شدت اختیار کر رہے ہیں۔ بے وقت بارشیں، گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا، سیلاب اور خشک سالی جیسے مسائل ہمارے خطے کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں درخت لگانا محض ایک مہم نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی سنجیدہ کوشش ہیں۔ڈی ای او نے اپنے خطاب میں قرآنِ مجید کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ یَسْجُدَانِ”(سورۃ الرحمٰن)۔یعنی بے تنا پودے اور درخت بھی اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس آیت مبارکہ سے درختوں کی عظمت اور اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے، لہٰذا ہمیں ان کی حفاظت اور افزائش کو اپنی دینی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری سمجھنا چاہیے۔انھوں نے اساتذہ اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے تعلیمی اداروں کے احاطوں، اردگرد کے علاقوں اور خالی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی باقاعدہ نگہداشت کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ صرف پودا لگانا کافی نہیں بلکہ اسے پروان چڑھانا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔تقریب کے شرکا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے، جس کا اجر انسان کو زندگی بھر اور وفات کے بعد بھی ملتا رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں جب ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے اور قدرتی آفات کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ایسے میں شجرکاری نہایت ناگزیر ہو چکی ہے۔شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نہ صرف خود پودے لگائیں گے بلکہ طلبہ میں بھی ماحول دوست سوچ کو فروغ دیں گے تاکہ ایک سرسبز و شاداب پاکستان کا خواب حقیقت کا روپ دھار سکے۔آخر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ہدایت جاری کی کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے موسم بہار شجرکاری مہم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں، ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں اور باقاعدہ رپورٹ بھی دفتر کو ارسال کریں، تاکہ اس قومی مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے