شانگلہ(مانندنیوز) شانگلہ:شہید ایف سی کے بہادر اہلکار نور اللہ پورن میں سرکاری اعزازکیساتھ سپردخاک، نمازجنازہ عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔شانگلہ کے علاقے سیری مکڑا الوچ پورن میں ایف سی کے بہادر اہلکار شہید نور اللہ کی نمازِ جنازہ عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازجنازہ کی امامت مولانا سیراج نے کی جبکہ علاقے بھر سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔نمازجنازہ میں پاک فوج کے کرنل عمران کی قیادت میں سلامی پر مشتمل چاق و چوبند دستہ شریک ہوا۔ اس موقع پر سول و پولیس حکام بھی موجود تھے جن میں ڈی ایس پی الپوری بشیر خان، ڈی ایس پی سرکل پورن فضل الٰہی خان، ایس ایچ او تھانہ الوچ خورشید خان کے علاوہ تحصیل چیئرمین پورن عبدالمولیٰ و دیگر معززین علاقہ شامل تھے۔ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے شہید کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔نماز جنازہ ادا ہونے کے بعد شہید کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی جبکہ افسران اور شرکاء نے پھول چڑھائے اور اجتماعی دعا کی۔ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید نور اللہ کی قربانی کو حاضرین نے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کا فخر اور سرمایہ ہیں۔نمازجنازہ اور تدفین کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ الوچ خورشید خان کی زیر نگرانی پولیس کی جانب سے مناسب سیکیورٹی فراہم کی گئی تاکہ تقریب پُرامن انداز میں مکمل ہو سکے۔علاقے میں فضا سوگوار رہی جبکہ شہریوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔