پشاور( مانند نیوز )ضلع مردان میں شہری و دیہی کونسلوں اور کنٹونمنٹ بورڈ کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر و کنوینر حلقہ بندی ضلع مردان محمد بلال نے بتایا کہ یہ حلقہ بندیاں ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہیں تاکہ مقامی حکومتوں کے نظام میں آبادی کے تناسب کے مطابق نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔اعلان کے مطابق عوام الناس دفتری اوقات کار کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مردان کے دفتر میں جا کر ان ابتدائی حلقہ بندیوں کا معائنہ کر سکتے ہیں۔ شہریوں کو موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ حلقہ بندیوں کا تفصیلی جائزہ لے کر اگر کسی قسم کا اعتراض یا تجویز دینا چاہیں تو باقاعدہ تحریری صورت میں جمع کرا سکتے ہیں۔حکام کے مطابق اگر کسی فرد کو ان ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراض ہو تو وہ اپنا تحریری اعتراض 25 مارچ 2026 تک حلقہ بندی اتھارٹی یعنی ریجنل الیکشن کمشنر مردان ڈویژن کے دفتر میں جمع کرا سکتا ہے۔ تاہم اعتراض جمع کرانے کے لیے ضروری ہے کہ متعلقہ شخص اسی ویلج کونسل یا نیبرہوڈ کونسل کا رجسٹرڈ ووٹر ہو۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق اعتراضات موصول ہونے کے بعد متعلقہ اتھارٹی ان کا جائزہ لے گی اور ضروری کارروائی کے بعد حتمی حلقہ بندیاں مرتب کی جائیں گی تاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات شفاف اور منصفانہ بنیادوں پر منعقد ہو سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے