وانا (مانند نیوز ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ایران کے عوام سے اظہارِ یکجہتی اور امریکہ و اسرائیل کی مبینہ جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں جماعت اسلامی کے ضلعی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرے میں امیر جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر اسداللہ بھیر سمیت دیگر مقامی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی اور ایران کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر اسداللہ بھیر نے کہا کہ ایران کے عوام پر ہونے والے حملے اور خطے میں جاری کشیدگی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکی ہیں اور ان اقدامات سے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کو اس صورتحال پر مشترکہ مؤقف اختیار کرنا چاہیے اور مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ مظلوم اقوام کے حق میں آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی جہاں کہیں بھی ناانصافی یا ظلم ہوگا، جماعت اسلامی اس کے خلاف اپنا مؤقف واضح انداز میں پیش کرتی رہے گی۔مظاہرے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ایران کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور خطے میں امن کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے