پبی (نما ئندہ مانند ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایات پرتحصیلدار خیر آباد گو ہر علی نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران قیمتوں کے تعین اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اکوڑہ بازار کا دورہ کیا تحصیلدار خیر آباد گو ہر علی نے مختلف دکانوں اور سٹوروں کا معائنہ کیا معا ئنے کے دوران اشیائے خوردونوش کے معیار، صفائی کے انتظامات اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو خصوصی طور پر چیک کیا گیااس موقع پرتحصیلدار خیر آباد گو ہر علی نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور حکومت کے مقرر کردہ نرخنامے سے ہرگز تجاوز نہ کیا جائے انہوں نے تین دکا نداروں کے خلاف مقد مہ درج کیا انہوں نے واضح کیا کہ گرانفروشی، ملاوٹ یا صفائی کے ناقص انتظامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے اور یہ چیکنگ کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے