اسلام‌آباد (مانند نیوز)سعودی عرب نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ حملے جاری رہے تو سعودیہ امریکی افواج کو ایران کے خلاف اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ممالک نے ایران پر حملوں کے لیے امریکا کو فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دی، تاہم حملے جاری رہے تو سعودی عرب امریکی افواج کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ وہ خلیجی ممالک نہیں بلکہ امریکی مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے، ایران کا مطالبہ ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے بند کیے جائیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد سے سعودی عرب اپنے سفیر کے ذریعے تہران سے مسلسل رابطے میں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے