اسلام آباد (مانند نیوز)اسرائیل کی جانب سے ایران میں تیل کے 30 ذخیروں پر حملوں نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات پیدا کر دیے۔

امریکی ویب سائٹ ’ایگزیوس‘ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جو حملے کیے وہ امریکا کو بتائے گئے حملوں سے بہت زیادہ تھے اور امریکی حکام نے اسرائیل سے اس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اثرات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکی حکام کا خیال ہے تیل کے ذخیرے پر حملے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے امریکی حکام سے کہا گیا تھا کہ تیل کے ذخیروں کو ملٹری کے ساتھ مختلف مقامات پر تیل کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے