اسلام آباد(مانند نیوز) آبنائے ہرمز کی بندش توانائی بحران کا معاملہ، خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی فیول بچت سے متعلق تجاویز کا جواب دے دیا۔

خیبرپختونخوا کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں توانائی بحران سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق ہے۔ وفاقی حکومت نے کورونا کے دوران استعمال کی جانے والی پالیسی کے بیشتر نکات صوبائی حکومت کو بھیجے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی بچت کے لیے وفاقی حکومت کی مارکٹیوں کو جلد بند کرنے اور ورکنگ ڈیز کو ایک دن کم کرنے کی تجویز ہے۔

توانائی بحران پر قابو پانےکے لیے ایک دن ورک فرام ہوم کرنے کی تجویز کے علاوہ دفاتر میں پچاس فیصد عملے کو روٹیشن پالیسی پر کام کرنے اورتعلیمی اداروں میں حاضری کم کرنے اور آن لائن کلاسز کی تجویز بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے کے پی کابینہ کے اجلاس میں توانائی بحران سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی بحران پر وفاقی حکومت نے صوبوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ عید قریب آرہی ہے، مارکیٹس کے لیے ایسی پالیسی بنائی جائے جس سے کاروبار پر فرق نہ پڑے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کفایت شعاری ضروری ہے تاہم عوامی مفاد کو مدنظر رکھنا بہت اہم ہے۔

علاوہ ازیں چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ آج ہونے والے اجلاس میں فیول بچت کے لیے مختلف تجاویز پر غور کرے گی۔

شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دستیابی کو ڈیجیٹلی مانٹیر کیا جا رہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ ذخیرہ اندوزی پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔

چیف سیکریڑی کے پی نے مزید کہا کہ ڈی سیز کو آگاہ کردیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے