اسلام آبا د(مانند نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ ایک بار پھر ٹرولنگ کی زد میں آ گئیں۔

گزشتہ دنوں قومی کرکٹر سے شادی کے بعد شہہ سرخیوں کا حصہ بننے والی نائلہ راجہ اپنی بغیر میک اپ ویڈیو کے سبب تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

خیال رہے کہ نائلہ راجہ ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں، انہوں نے حال ہی میں جلد کی لیزر ٹریٹمنٹ کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی۔

نائلہ راجہ کا ثانیہ اشفاق کیلئے مبہم پیغام

ویڈیو میں انہوں نے اس طریقۂ علاج کے بارے میں بتایا اور یہ بھی ذکر کیا کہ وہ مستقبل میں مزید بیوٹی پروسیجرز کروانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ویڈیو میں بغیر میک اپ ان کی اصل جلد نظر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے، جن میں سے کئی تنقیدی تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے