اسلام آباد (مانند نیوز)عراق کی بندرگاہ الفاؤ میں 2 غیر ملکی تیل بردار جہازوں پر حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کے مطابق کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے جنگ کے خاتمے کے لیے 3 اہم شرائط پیش کی ہیں جن میں ایران کے ’جائز حقوق‘ کو تسلیم کرنا، جنگی نقصانات کا ازالہ (ہرجانے کی ادائیگی) کرنا اور مستقبل میں کسی بھی جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں شامل ہیں۔

جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑا نقصان

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 200 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے