اسلام آباد (مانند نیوز)مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران امریکا کے ایک فوجی طیارے KC-135 کے مغربی عراق میں گر کر تباہ ہونے کا تازہ ترین واقعہ پیش آیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی فوج کے مشرقِ وسطیٰ میں ذمے دار کمانڈ سینٹ کام نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ یہ حادثہ کسی دشمن یا اتحادی کی فائرنگ کے باعث پیش نہیں آیا۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران ضائع ہونے والا یہ چوتھا امریکی فوجی طیارہ ہے۔

ایران کیخلاف جنگ: امریکا کا طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ

واضح رہے کہ موجودہ جنگ کا آغاز 28 فروری کو ہوا تھا، ابتدائی دنوں میں ایران کے طیاروں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے دوران ہونے والی کارروائیوں میں کویتی فورسز نے غلطی سے 3 امریکی F-15E طیارے مار گرائے تھے، تاہم ان طیاروں کے تمام 6 اہلکار بروقت ایجیکٹ ہو کر محفوظ رہے تھے۔

امریکی فضائیہ کے مطابق KC-135 طیارہ فضاء میں دیگر طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور عام طور پر اس میں 3 افراد پر مشتمل عملہ ہوتا ہے، جن میں پائلٹ، شریک پائلٹ اور ایندھن کی فراہمی کے نظام کو چلانے والا اہلکار شامل ہوتا ہے۔

بعض مشنز میں اس طیارے میں نیویگیٹر بھی موجود ہوتا ہے جبکہ یہ 37 مسافروں تک کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے