اسلام آباد (مانند نیوز)آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی افغانستان میں جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

12 اور 13 مارچ کی شب قندھار ایئر فیلڈ کی آئل ڈمپ سائٹس پر پاک فوج کے حملوں کی ویڈیو جاری کر دی گئی جس میں حملوں سے پہلے اور بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا، یہ آئل اسٹوریج سائٹس افغان طالبان اور دہشت گرد تنظیمیں اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔

آپریشن غضب للحق میں 663 فتنہ خوارج و افغان طالبان کو ہلاک کیا جاچکا، عطا تارڑ

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق پر اپ ڈیٹ دیتے ہوئے فتنہ خوارج اور افغان طالبان کے نقصانات کی تفصیلات جاری کی تھیں۔

اس حوالے سے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج و افغان طالبان کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے یہ بھی کہا تھا کہ آپریشن غضب للحق میں اب تک 887 سے زائد فتنہ خوارج و افغان طالبان زخمی ہوئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے