اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا کی معروف شخصیت ایمان فاطمہ نے اپنے شوہر یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ صلح کی گردش کرتی خبروں کے درمیان ایک نیا پیغام شیئر کر دیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

ایمان فاطمہ معروف یوٹیوبر رجب بٹ سے نکاح کے بعد شہرت میں آئیں، اس وقت اپنے شوہر سے علیحدگی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کی جانب سے انہیں طلاق کا نوٹس بھی بھجوایا جا چکا ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں دونوں کے درمیان ممکنہ صلح کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں، تاہم دونوں فریقین نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔

ایمان فاطمہ نے حال ہی میں اپنے بھائی عون شیخ اور بیٹے کیوان کے ساتھ ایک سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

تصاویر میں وہ مسکراتی نظر آئیں جبکہ ایک تصویر میں انہوں نے اپنے بیٹے کے ننھے ہاتھ بھی دکھائے۔

اپنے پیغام میں ایمان فاطمہ نے لکھا کہ سفر زخموں کو بھر دیتا ہے، اسی لیے میں چلتی رہتی ہوں، خاموش مسکراہٹوں کے پیچھے طوفان چھپائے ہوئے۔

رجب بٹ نے اہلیہ کو طلاق کے کاغذات بھیج دیے، ایمان نے خاموشی توڑ دی

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے مثبت انداز کو سراہا جا رہا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کی خاطر صلح کر لینی چاہیے، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں سکون کو ترجیح دیتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔

یہ معاملہ تاحال غیر یقینی کا شکار ہے اور مداح دونوں کے مستقبل کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے