اسلام آباد (مانند نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی، مذہبی جذبات کا ملک میں تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی میں اہلِ تشیع علماء سے ملاقات کی جہاں قومی سلامتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کا کردار کلیدی ہے، غلط معلومات اور فرقہ وارانہ بیانیے کی روک تھام کے لیے علماء اپنا کردار ادا کریں۔

آپریشن غضب للحق عارضی معطل، عید کے احترام اور برادر ممالک سعودیہ، ترکیہ اور قطر کی درخواست پر 5 روز کارروائی رکی رہے گی، حکومت

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر علماء نے تشدد کی بھرپور مذمت اور امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی حمایت کا اعلان کیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانے جہاں کہیں بھی ہوئے انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ افغان طالبان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے