اسلام آباد (مانندنیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ایڈیشن میں شامل ٹیموں کے کپتان اچھی کرکٹ کھیلنے اور ٹرافی اٹھانے کےلیے پُرعزم ہیں۔

لاہور میں دیگر کپتانوں سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 11 کی تیاری اچھی ہے، اچھا مقابلہ کریں گے۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ 10 سال پی ایس ایل کے کامیاب سال رہے، مستقبل میں بھی اچھی کرکٹ ہوگی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شائقین کو مس کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے تاکہ شائقین ٹی وی پر انجوائے کر سکیں۔

اس موقع پر راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی پی ایس ایل مزید کامیاب ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے