یمن (مانند نیوز ڈیسک)اسرائیل نے ہفتے کو کہا کہ اس نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کا سراغ لگایا ہے جو ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلا واقعہ ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ کو توقع ہے کہ وہ فوجی کارروائیاں مہینوں کے بجائے ہفتوں میں ختم کردے گا۔
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے آغاز کے ایک ماہ بعد یہ تنازع اب پورے مشرقِ وسطیٰ میں پھیل چکا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس جنگ نے توانائی کی سپلائی میں تاریخ کا سب سے بڑا تعطل پیدا کردیا ہے جس نے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا اور افراطِ زر (مہنگائی) کے خدشات کو ہوا دی ہے۔
جبکہ اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کو تہران میں دوبارہ اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے، وہیں اس نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کی بھی نشاندہی کی ہے۔