اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے پورے ملک میں‌لاک ڈاون کا نوٹیفیکشن جاری کردیا.پورے ملک میں 4 اور 5 اپریل 2026 کے بعد سے ہر ہفتے ہفتہ اور اتوار کو دو دن کے لیے مکمل اور جامع لاک ڈاؤن ہوگا۔
لاک ڈاؤن ہر ہفتہ کو 12.01 بجے سے نافذ ہوگا اور ہر اتوار کو 11.59 بجے تک جاری رہے گا۔لاک ڈاؤن کا اطلاق تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں بشمول صنعتی اور خدماتی شعبوں پر ہوگا۔لاک ڈاؤن کے دنوں کے دوران کسی بھی تجارتی یا عوامی اداروں میں شادی یا دیگر تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔
تمام بازار بند رہیں گے۔ تاہم، ہسپتالوں، فارمیسیوں اور ضروری عوامی خدمات بشمول ہوائی اور بندرگاہوں اور ریلوے اسٹیشنوں کو لاک ڈاؤن کے اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ اورتمام انٹر سٹی موٹرویز، ہائی ویز اور سڑکیں بھی لاک ڈاؤن کے اوقات میں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔ تاہم، ‘پبلک ٹرانسپورٹ بسیں’ مستثنیٰ ہوں گی۔ اورصوبوں کے چیف سیکرٹریز ٹارگٹڈ سبسڈی کی فراہمی کے لیے دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی ان کے مالکان کے نام پر فوری اور تیز تر رجسٹریشن کو یقینی بنائیں گے۔
تاہم کچھ اس خبر کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے اس نوٹیفیکشن کے جعلی قرار دیا جارہا ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے