بیجنگ(مانند نیوزڈیسک)امریکی فوج کی ایران پر قبضہ لیے بحریہ پہنچ ، پاک چین کی پانچ نکات جاری
چین اور پاکستان نے خطے میں امن کی بحالی کے لیے پانچ نکاتی اقدام جاری کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور ان کے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار نے بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے بعد خلیج اور ایران میں "امن اور استحکام کی بحالی” کا مقصد پانچ نکاتی اقدام جاری کیا ہے۔

پانچ نکات درج ذیل ہیں:
چین اور پاکستان نے "دشمنی کے فوری خاتمے” اور تنازع کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
ایران اور خلیجی ریاستوں کی خودمختاری اور سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے امن مذاکرات جلد از جلد شروع ہونے چاہئیں۔ دونوں ممالک نے مزید کہا کہ وہ ان مذاکرات کے آغاز میں تمام فریقوں کی حمایت کریں گے۔
شہریوں اور غیر فوجی اہداف پر حملے بند ہونے چاہئیں
آبنائے ہرمز کی شپنگ لین کو محفوظ بنایا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ایک جامع امن فریم ورک قائم کیا جانا چاہیے۔

یاد رہے اس سے پہلے امریکی فوج کے ہزاروں اہلکار مشرقِ وسطیٰ پہنچنا شروع ہو گئے، دو امریکی حکام نے گزشتہ روز اس حوالے سے بتایا۔ یہ اقدامات ایسے وقت میں کئے جارہے ہیں جب امریکی صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کے حوالے سے آئندہ اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے 18 مارچ کو رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ مشرقِ وسطیٰ میں مزید ہزاروں امریکی فوجی تعینات کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے ایران کے اندر فوجی کارروائی کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے یہ اہلکار ریاست نارتھ کیرولائنا کے فورٹ بریگ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی آمد کے ساتھ ہی خطے میں پہلے سے موجود ہزاروں امریکی بحریہ، میرینز اور اسپیشل آپریشنز فورسز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر تقریباً 2,500 میرینز بھی مشرقِ وسطیٰ پہنچے تھے۔
حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان فوجیوں کو کس مقام پر تعینات کیا جا رہا ہے، اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم یہ اقدام متوقع تھا۔
مزید آنے والے فوجیوں میں 82 ویں ایئربورن ڈویژن کا ہیڈکوارٹر، لاجسٹک یونٹس اور دیگر معاون دستے شامل ہیں، جبکہ ایک بریگیڈ کمبیٹ ٹیم بھی اس تعیناتی کا حصہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے