اسلام آباد (مانند نیوز)اسرائیلی فوج نے ایران میں پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے اہم عہدیدار مہدی وفائی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی بیان کے مطابق مہدی وفائی کو ایران کے مرکزی شہر محلات میں ایک کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ مہدی وفائی لبنان کور میں انجینئرنگ کے سربراہ تھے اور گزشتہ 2 دہائیوں سے لبنان اور شام میں زیرِ زمین منصوبوں پر کام کر رہے تھے، جن میں حزب اللّٰہ کے لیے انفرااسٹرکچر قائم کرنا اور ہتھیاروں کے ذخائر کی نگرانی شامل تھی۔

امریکی و اسرائیلی حملوں سے ایران میں کتنا جانی نقصان ہوا؟

علاوہ ازیں ایرانی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 1937 افراد شہید ہوئے ہیں۔

ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ شہداء میں 240 خواتین اور 212 بچے شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے پہلے مہینے میں 800 سے زائد فضائی حملے کیے، ایران پر حملوں میں تقریباً 16 ہزار مختلف ہتھیار استعمال کیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے