کراچی (مانند نیوز)کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ کے خلاف ٹریفک پولیس کی مہم جاری ہے۔
شہر کے مصروف ترین علاقے کلفٹن تین تلوار پر ٹریفک پولیس نے ایک کم عمر ڈرائیور کو روکا۔
روکے جانے پر بچے نے گاڑی سے اتر کر غصہ کیا اور دوبارہ گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔
کراچی: گاڑیوں کی منظور شدہ نمبر پلیٹس لگانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع
اس کے بعد کم عمر ڈرائیور آس پاس کھڑے لوگوں کو ٹکر مارتا ہوا اور سگنل توڑ کر فرار ہو گیا۔
ٹریفک پولیس کی مہم کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک بھی وہاں موجود تھے۔