اسلام آباد (مانندنیوز)برطانیہ میں کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس سے تقریباً 27 لاکھ ملازمین کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سال یا اس سے زائد عمر کے ملازمین کے لیے کم از کم اجرت بڑھا کر 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے۔

اپرنٹسز اور کم عمر ملازمین کے لیے بھی اجرت میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت نئی کم از کم اجرت 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے کا مقصد مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانا اور کم آمدنی والے کارکنوں کی مالی صورتِ حال کو بہتر بنانا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے