سخاکوٹ(مانند نیوز) تاج گھی ملز سخاکوٹ سے بغیر نوٹس نکالے گئے مزدور وں نے فوری طور پراپنے بحالی کا مطالبہ کر دیا۔ہمیں بغیر کسی نوٹس کے ملزسے نکال دئیے گئے اگر ہمیں بحال نہیں کیا گیا توبھرپور احتجاج کرینگے۔ان خیالات کااظہار تاج گھی ملزسخاکوٹ میں گذشتہ پندرہ سے بیس سال تک ملز میں کام کرنے والے تقریبا چالیس کے قریب مزدورں نے ہنگامی پریس کانفرنس اور بعدازاں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقررین شفیق احمد، عاشق حسین، ساجد سہیل، حمیدالرحمان،مختیاراحمد ودیگر نے کہاکہ ہم گذشتہ پندرہ، بیس سالوں سے لیبر، الیکٹریشن، پراسیس اپریٹر،میکنکل فورمین وغیرہ پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے تھے کہ گذشتہ دونوں ہمیں بغیرنوٹس کے مل سے نکل دئیے گئے جو کہ سراسر زیادتی ہے ہم کسی کواپنے بچوں کے منہ سے نوالہ چھینے نہیں دینگے۔انہوں نے کہا کہ نکالنے سے پہلے ہمیں گریجویٹی اورنوٹس ادائیگی دیا جائے اگر ہمیں ہماراحق نہیں دیا گیا توہم لیبر کورٹ جائنینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ریکارڈ میں ردبدل بھی کیا گیا ہے سرکاری تنخواہ چالیس ہزار ہے جبکہ ہمیں اٹھائیس ہزار روپے تنخواہ دیا جاتا تھااس کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی اٹھ گھنٹے ہے جبکہ ہم سے بارہ گھنٹے ڈیوٹی لی جاتی تھی۔مقررین نے ملاکنڈ سے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں فوری طور پر بحال نہیں کیا گیا توتاج ملزکے سامنے بھرپور احتجاج کیساتھ ساتھ مین ملاکنڈ جی ٹی روڈ بند کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے