اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی عرب نے سیٹلائٹ ’آرٹیمس ٹو‘ مشن کے ساتھ اپنا سیٹلائٹ ’شمس‘ خلا میں بھیج دیا۔

سعودی اسپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’آرٹیمس ٹو‘ مشن میں سعودی سیٹلائٹ ’شمس‘ بطور سائنٹیفک پےلوڈ شامل ہے۔

سعودی اسپیس ایجنسی نے کہا کہ ’شمس‘ سیٹلائٹ زمین سے 500 سے 970 کلومیٹر دور فاصلے پر مدار میں گردش کرے گا اور موسمیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر معلومات فرا ہم کرے گا۔

ناسا کے ’آرٹیمس ٹو‘ مشن کو یکم اپریل کو اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کے ذریعے فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا تھا۔

یہ مشن 50 سال بعد انسانوں کو دوبارہ چاند کے قریب لے جائے گا، 4 خلا بازوں پر مشتمل عملہ 10 روزہ مشن میں تقریباً 6 لاکھ 85 ہزار میل کا سفر کرتے ہوئے چاند کے گرد چکر لگائے گا اور پھر زمین پر واپس آئے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب آرٹیمس پروگرام کے ساتھ اسپیس مشن میں شمولیت اختیار کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا۔

واضح رہے کہ آرٹیمس ٹو مشن اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ پہلی بار ایک سیاہ فام شخص چاند کے مدار پر بھیجا گیا ہے، جبکہ پہلی بار ایک خاتون اور ایک غیر امریکی فرد کو مشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اگر یہ مشن کامیاب رہا تو یہ خلا باز 250000 میل سے زیادہ کا خلائی سفر کا ریکارڈ بھی قائم کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے