اسلام آباد‌(مانند نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہوسکتا ہے ایران کے ساتھ معاہدہ ہوجائے، ہوسکتا ہے نہ ہو، مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں، انہیں فرق نہیں پڑتا۔

2 امریکی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج عرب پہنچ گئے، پیٹ ہیگستھ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کو شکست دے چکا ہے۔ امریکا یہ جنگ جیت چکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ شاید ایران نے پانی میں چند بارودی سرنگیں لگا رکھی ہیں، ہمارے پاس بارودی سرنگین صاف کرنے والی مشینری ہے، ہرمز کی صفائی کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر چین ایران کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے