لوئردیر(مانند نیوز)لوئر دیر کے علاقے میدان نامباتئ (شادروزئی) میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں مسافر وین گہری کھائی میں جا گری۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔