اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی عرب نے حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا حج کی کوشش پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا، غیر قانونی حجاج کو پناہ یا مدد کرنے والے پر 1 لاکھ ریال تک جرمانہ ہو گا۔

سعودی عرب میں 18 اپریل سے حج پروازوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات تک پہنچانے والوں پر بھی جرمانہ ہو گا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ پابندی یکم ذی القعدہ سے 14 ذی الحجہ تک نافذ رہے گی۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر حج کرنے کی کوشش پر ملک بدر اور 10 سال کی سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے