اسلام آباد (مانند نیوز)افغانستان کے سابق کرکٹر شاپور زدران ایک سنگین طبی پیچیدگی کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔

38 سالہ شاپور زدران کی طبی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ان کے اہلِ خانہ نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے اپڈیٹس شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ شاپور زدران نے افغانستان کی جانب سے 44 ون ڈے میچز میں 43 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 37 وکٹیں اپنے نام کیں۔

انہوں نے فرنچائز کرکٹ میں بھی مختصر مگر مؤثر کردار ادا کیا۔ شاپور زدران نے 2025ء میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے