اسلام آباد (مانند نیوز)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 28 اپریل کو طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہو گا۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کے دوسری ہائی کورٹس میں تبادلے پر غور ہو گا، 5 ججز میں جسٹس محسن کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ارباب طاہر، جسٹس ثمن رفعت اور جسٹس خادم سومرو شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جسٹس محسن کیانی کے لاہور ہائی کورٹ اور جسٹس بابر ستار کے پشاور ہائی کورٹ تبادلے پر غور ہو گا۔

اجلاس میں جسٹس ثمن رفعت اور جسٹس خادم سومرو کے سندھ ہائی کورٹ تبادلے جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر کے بلوچستان ہائی کورٹ تبادلے پر غور ہو گا۔

27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ہائی کورٹ کے جج کا تبادلہ جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے