اسلام آباد (مانند نیوز)چین نے ایران جنگ بندی میں توسیع پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے میں فریقین کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ اور امن کے درمیان موجودہ علاقائی صورتِ حال نازک مرحلے پر ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ جارحیت کو دوبارہ شروع ہونے سے روکنے کی کوشش سب سے بڑی ترجیح ہے۔

امریکا نے خود ہی جنگ روک دی، مذاکرات کی شرائط بھی قبول نہیں، ایران

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھا رہے ہیں تاکہ امن مذاکرات کے لیے مزید وقت فراہم کیا جا سکے۔

دوسری جانب تہران نے ڈائیلاگ کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر خود ہی سیز فائر میں توسیع کی ہے۔

2 ہفتے قبل شروع ہونے والی جنگ بندی میں حالیہ توسیع سے متعلق ٹرمپ کا یہ اعلان بظاہر یک طرفہ تھا اور فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ایران یا امریکا کے اتحادی اسرائیل بھی اس توسیع پر متفق ہوں گے یا نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے