پشاور (مانند نیوز)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے نادرا بائیو میٹرک کو اچانک لازمی قرار دینا ناقابلِ قبول ہے، اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ اس اقدام کے باعث ہزاروں طلبہ و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سینٹرل سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لیا جائے اور انٹری فیس زیادہ سے زیادہ ایک ہزار روپے مقرر کی جائے، کیونکہ فی امیدوار پر ایک ہزار روپے سے کم اخراجات آتے ہیں۔ پی ایم ڈی سی انٹری ٹیسٹ کے نام پر طلبہ کا استحصال بند کرے اور ایک شفاف، منصفانہ اور طلبہ دوست نظام متعارف کرائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس ظالمانہ اقدام کو واپس نہ لیا گیا تو اسلامی جمعیت طلبہ، میڈیکل طلبہ اور ان کے والدین کے ساتھ مل کر بھرپور مزاحمت کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے